عثمان بزدار کی رخصتی کا فیصلہ، پی ڈی ایم نے پنجاب حکومت گرانے کی تیاری کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو چھوڑ کر پنجاب حکومت پچھاڑنے کی تیاری کر لی، پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی پر غور شروع، سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد مرکز اور پنجاب کا سیاسی ماحول مزید گرم ہو گیا۔

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینےکے لیے اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے عمران خان کو اعتماد کا وٹ لینے کا پورا موقع دیا گیا، با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وفاق میں تبدیلی کے بجائے پنجاب میں تبدیلی لانے کے لیے صلاح و مشورے شروع ہو گئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا لانگ مارچ بھی مارچ کے بجائے عید کے بعد رکھنے پر مشاورت شروع ہو گئی۔

جی ڈی اے کو سندھ اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھی ناکامی کا سامنا تھا جس پر ناکام امیدوار جی ڈی اے ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس بارسندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے موقع پرجی ڈی اے امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس پر جی ڈی اے نے احتجاج کیا ہے اورکہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے دھوکہ دیا ہے جس کے باعث پی پی پی کو ایک اضافی نشست بھی حاصل ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا، لانگ مارچ کا اعلان متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے یہ مشاورت کی ہے کہ مہنگائی ، بے روزگای اور ٹیکسوں کے اضافے کے بوجھ تلے دبے عوام کو یہ باور ہو جائے کہ عمران خان میں حکومت چلانے کی اہلیت نہیں اور پی ٹی آئی کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے جبکہ اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیےپنجاب میں تبدیلی لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم رہنماؤں نے ایک بیٹھک میں یہ مشاورت کی ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو کمزور کرنے کےلیے پی ٹی آئی سے پنجاب حکومت چھین لی جائے جس کے بعد صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اب وفاق کے بجائے پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کے لیے حکومتی اتحادیوں اور ناراض پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے اراکین سےرابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق بھی در پردہ گرین سگنل دے رہی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی جنوبی پنجاب صوبےکا وعدہ پورا نہ ہونے اور احساس محرومی کے باعث پی ٹی آئی سے شدید ناراض ہیں،ان کی جانب سے بھی پی ڈی ایم خصوصاََ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں تبدیلی کا گرین سگنل دیا گیا ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اب لانگ مارچ بھی آگے لے جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔

Related Posts