سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹر ماحولیات عرفان نیازی کی تعیناتی چیلنج کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انوائرمنٹ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تعیناتی کو چیلنج کرنے پر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

درخواست گزار کی طرف سے وکیلِ استغاثہ کے طور پر ایڈووکیٹ سیف الرحمٰن پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے  کہا کہ ڈائریکٹر انوائرمنٹ کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

وکیلِ استغاثہ نے کہا کہ عرفان نیازی 3سالہ تجربے اور مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورے نہیں اترتے۔ سی ڈی اے کے آڈٹ میں بھی عرفان نیازی کی تقرری پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے مراعات اور تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ سیف الرحمٰن نے کہا کہ عرفان نیازی کو قواعد کے برعکس ترقی دی گئی۔ انہیں سابق چیئرمین سی ڈی اے شفیق سہونی کا قریبی عزیز ہونے کی بناء پر تعینات کیا گیا جو غیر قانونی ہے۔

عدالت نے وفاق اور چیئرمین سی ڈی اے سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تقرری چیلنج کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ 

Related Posts