صدر اور وزیراعظم کے بعد دیگر عہدوں کیلئے لابنگ جاری، مختلف نام زیرِ غور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدر کیلئے آصف زرداری اور وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کو نامزد کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت کے دیگر عہدوں کیلئے لابنگ جاری ہے۔ اتحادی جماعتوں نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان، گورنر پنجاب کیلئے قمر زمان کائرہ، مخدوم احمد محمود اور ندیم افضل چن کے نام جبکہ گورنر کے پی کیلئے فیصل کریم کنڈی کے نام زیرِ غور ہیں۔

سابق اسپیکر ایاز صادق کو ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور ظہیر چنڑ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے بھی 3 ناموں پر غور جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے میر صادق عمرانی، نواب ثناء اللہ زہری اور سرفراز بگٹی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی اپنا تجویز کردہ حتمی نام آئندہ 24 گھنٹوں میں سامنے لانے کیلئے تیار ہے۔ پی پی پی کو بلوچستان میں اہم عہدے دئیے جائیں گے۔

ن لیگ اور پی پی پی کے باہمی اتفاق کردہ فارمولے کے تحت پی پی پی کو بلوچستان میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے گا جبکہ اسپیکر مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔ بلوچستان میں پی پی کو 6جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 7وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا فیصلہ بھی جلد ہوگا۔ 

 

Related Posts