کیا ثانیہ مرزا نے غلطی سے اس نیٹ فلکس شو میں اپنی موجودگی کی تصدیق کردی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sania Mirza
FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے نیٹ فلکس کے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں اپنی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ثانیہ مرزا نے اپنے 13 ملین سے زیادہ فالوورز کو ایک نئی تصویر کے ساتھ شیئر کی۔ تصویر میں ثانیہ سرخ رنگ کے لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہے، جس صوفے پر ثانیہ بیٹھی ہیں اس پر Netflix کے لوگو والا کشن موجود ہے اور ان کے ہاتھ میں اسی طرح کی تھیم والا کافی کا مگ ہے۔

ان کے ہزاروں مداحوں نے تصویر کو پسند کیا اور ثانیہ مرزا کو کامیڈی شو میں دیکھنے کے لیے اپنے جوش و خروش اور توقعات کا اشتراک کرنے کے لیے کمنٹس سیکشن کا رخ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

اس سال کے شروع میں طلاق کے اعلان کے بعد یہ سابق ٹینس اسٹار کی پہلی ٹی وی سیریز ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی سپراسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی تاہم اس سال کے شروع میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

Related Posts