سویرا علی نے میڈم نور جہاں کی یاد تازہ کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو فیس بک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

،معروف پاکستانی فوک گلوکارہ سویرا علی نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی سنہری یادیں تازہ کر دیں۔

سویرا علی نے لاہور میں ناپا کے خواتین میلے میں میڈم نورجہاں کے گیتوں پر اپنی خوبصورت پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز کی ایک نیوز رپورٹ کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ویمن پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کے چوتھے دن لوک گلوکارہ سویرا علی نے اپنی شاندار اور دل کش پرفارمنس کے دوران پنجابی لوک اور فلمی گیت پیش کیے اور اپنی خوبصورت آواز کے جادو سے چاروں طرف حسین سر بکھیر دیے۔

فوک گلو کارہ سویرا علی خصوصی طور پر لاہور سے ناپا کے میلے میں شریک ہوئی، ان کی پرفارمنس پر حاضرین نے دل کھول کر انہیں داد دی اور خوب انجوائے کیا۔

اس موقع پر اداکارہ نائلہ جعفری کے بارے میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی جس کی ہدایت کاری عمران شیروانی نے کی ہے۔

Related Posts