صدرِ پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا یوم دفاع و یکجہتی کشمیر کے موقعے پر قوم کے نام پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوم دفاع و یومِ یکجہتی کشمیر: صدرِ پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام
یوم دفاع و یومِ یکجہتی کشمیر: صدرِ پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:یومِ دفاع و یومِ یکجہتی کشمیر کے موقعے پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم کے نام الگ الگ پیغامات میں اہلِ پاکستان بالخصوص نوجوانوں کو  اتحاد و یگانگت اور کشمیریوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کی اپیل کی ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر قومی جوش و ولولے کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پوری قوم شہدائے پاکستان اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی روحوں سے تجدیدِ عہدِ وفا کرتی ہے۔ 54 سال قبل پاک فوج نے جب دشمن کے دانت کھٹے کیے، پوری قوم فوجی جوانوں کے ساتھ کھڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کی ریہرسل: پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہماری فوج دیگر اقوام کی فوجوں کی طرح جدید ہتھیاروں سے ضرور لیس ہے لیکن جذبۂ حب الوطنی بھی اس میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دشمن جب جب پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، پاک فوج اس کے مذموم ارادوں کو ناکام کرتی ہے۔ ملک کے خلاف جتنی بار مہم جوئی ہوئی، پاک فوج نے اسے ناکام بنایا۔ آج پوری قوم عہد کرے کہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلا کر رہیں گے اور اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یومِ یکجہتی کشمیر اور یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے موقعے پر کہا ہے کہ قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہم اقوامِ عالم کو بتا چکے ہیں کہ جنگ ہمارا مقصد نہیں ہے لیکن ہم اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے حوالے سے کسی سمجھوتے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ جب ضروری ہوا، دشمن کو بھرپور ردِ عمل دیا جائے گا جس کے لیے ہم تیار ہیں۔

یاد رہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق آج پاکستانی قوم یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے ساتھ ساتھ یومِ یکجہتی کشمیر بھی منا رہی ہے۔ سرکاری اداروں اور صوبائی دارالحکومتوں میں یومِ دفاع اور یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ 

یومِ دفاع کے حوالے سے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کے موقعے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے حکیم الامت کو سلامی کا نذرانہ پیش کیا۔ مزارِ اقبال پر چیف آف آرمی اسٹاف کی طرف سے خصوصی گلدستہ رکھا گیا۔ میجر جنرل محمد عامر نے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید پڑھیں: یوم دفاع و شہدائے پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر: آج مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی

Related Posts