یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کی ریہرسل: پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کی ریہرسل: پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا
یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کی ریہرسل: پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل کے دوران پاک فوج نے پشاور کے کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں پیشہ ورانہ مہارت  اور دُشمن  سے نمٹنے کی حکمت عملی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

 یوم دفاع سے ایک روز قبل عسکری روایات کی پاسداری کے لیے ریہرسل کی تقریب میں توپوں کی سلامی اور فوجی جوانوں کی طرف سے بے مثال عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے مہمانِ خصوصی بریگیڈئیر سرفراز، غازیوں اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع و شہدائے پاکستان: “آئیں چلیں شہید کے گھر” گانے کا پرومو جاری

تقریب میں دفاعی ہتھیار، جنگی اسلحہ ، توپوں اور بندوقوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ فوجی پریڈ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ کرنل شیر اسٹیڈیم کے سبزہ زار میں بانی پاکستان اور شہدائے وطن کی تصاویر اور اسٹالز بھی لگائے گئے۔ بری، بحری اور فضائیہ کے اسٹالز دیکھنے والوں کی خصوصی دلچسپی کا باعث رہے۔

پاک فضائیہ کے جوانوں نے جہاز اڑا کر آسمان پر مختلف رنگ بکھیر دئیے۔ فوجی جوانوں نے بلوچ، پٹھان، پنجابی اور سندھی کلچر کے مختلف رنگوں کی عکاسی کی اور علاقائی موسیقی پر ثقافتی رقص پیش کیے اور  توپوں سے گولے داغ کر بھی حاضرینِ تقریب کی خوب داد سمیٹی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی پاک بھارت جنگ کا بیج بو رہا ہے۔ بھارت کو 27 فروری کا جواب نہیں بھولنا چاہئے۔ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے  یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ آج پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر پر تشویشناک صورتحال ہے۔ سرحد پر کشمیریوں کی کیا صورتحال ہے، اس سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں کی نسل کشی سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

Related Posts