کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس دیوالیہ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی کی سابق ملازمین سے معذرت
دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی کی سابق ملازمین سے معذرت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس (FTX)دیوالیہ ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ’بائنانس‘ نے گزشتہ ہفتے ایف ٹی ایکس کو خریدنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم بائنانس کی انتظامیہ بعدازاں اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی جس کے بعد دو روز قبل ایف ٹی ایکس کو دیوالیہ ڈکلیئر کردیا گیا ہے۔

ایف ٹی ایکس کے دیوالیہ ہونے کے ساتھ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سام بینک مین فرائیڈ بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پلیٹ فارم کی طرف سے دیوالیہ ہونے، اثاثہ جات اور عالمی شیئر ہولڈرز کے منافع کا تخمینہ لگانے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سنگاپور میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے سرحد پار ادائیگیوں کی منظوری دیدی گئی

ایسا بتایا جارہا ہے کہ بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں کمی ہونے کے سبب ایف ٹی ایکس کو نقصان کا سامنا ہوا۔ ایک وقت تھا کہ اس پلیٹ فارم کو دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے 8ارب ڈالر کی ضرورت تھی، جن کا انتظام نہ ہو سکا۔ اسی دوران ایف ٹی ایکس کی بائنانس کو فروخت کی بات بھی چلی مگر معاہدہ نہ ہو سکا۔

Related Posts