سنگاپور میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے سرحد پار ادائیگیوں کی منظوری دیدی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سنگاپور میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے سرحد پار ادائیگیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی کو سنگاپور میں اہم ریگولیٹری منظوری مل گئی ہے جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے گزشتہ کچھ مہینوں میں کرنسی نے بیرونِ ملک توسیع کو بڑھایا ہے۔

سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک کے مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے سرحد پارادائیگیوں کو فعال کرنے کے لیے قانون سازی پر اتفاق کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیجیٹل کرنسی ڈاج کوائن کی قیمت میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟

دوسری جانب غیرملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ ’پک این پے‘ نے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں تسلی بخش کامیابی کے بعد سپرمارکیٹ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی کو اپنے دیگر سپر اسٹورز میں بھی ادائیگی کیلئے استعمال کرے گی۔

سپر اسٹور کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی ادائیگی کو قبول کرنے کا یہ اعلان جنوبی افریقہ کی فنانشل سیکٹر کنڈکٹ اتھارٹی کی جانب سے کرپٹو کرنسی کو باضابطہ طور پر مالیاتی مصنوعات کے طور پر اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

Related Posts