ن لیگ ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔فردوس عاشق اعوان
ن لیگ ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئے روز نیب کے خلاف محاذ کھولنے والے ترجمانوں کا  سیاست کرنا قابلِ افسوس جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا دامن صاف ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو احتساب کا کوئی خوف نہیں جبکہ (ملک کی) سب سے بڑی عدالت (سپریم کورٹ) نے انہیں صادق اور امین قرار دیا۔

عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے بد ترین سیاسی مخالف بھی ان پر بدعنواین کا الزام لگانے میں ناکام ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بدعنوانی کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا کام بدعنوانی کے بڑے مقدمات (میگا کرپشن اسکینڈلز) کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورِ حکومت اور رہنمائی میں قومی احتساب بیورو( نیب) بدعنوانی کیسز نمٹانے کا عمل اور بھی قوت سے انجام دے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سے ذاتی مفادات حاصل کیے ہوں۔

ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ کرنے والے پبلک آفس ہولڈرز کارروائی سے مستثنیٰ قرار نہیں دئیے جاسکتے۔ 

نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت دیانتدار سرکاری آفس ہولڈرز بلا خوف و خطر عوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دے سکیں گے۔

آرڈیننس کے فوائد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے گورننس مزید فعال ہوگی اور ملک کی معیشت میں استحکام آئے گا، جبکہ تجارتی ماحول سازگار بھی ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا، اپنے گھر سے شکست کھانے والوں کے منہ سے  نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔

مزید پڑھیں:  حالیہ شکست کرپشن کے خلاف  اعلان بغاوت ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts