کرسٹیانو رونالڈو نے امارات میں نیا ریسٹورنٹ کھول لیا، کون کون سے کھانے ملیں گے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cristiano Ronaldo launches food business in UAE
PHOTO: ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی: مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے متحدہ عرب امارات میں ریسٹورنٹ کا نیا کاروبار شروع کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ابوظہبی میں کھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک ریسٹورنٹ کھول دیا جہاں لوگ اطالوی کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

رونالڈو کے ریسٹورنٹ کا ماحول جس کا عنوان ’ٹوٹو‘ ہے، دیکھنے والوں کو ایک منفرد احساس دلانے کے لیے جدید، آرام دہ، نفیس اور رومانوی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں اطالوی کھانے ایک مینو کے ساتھ پیش کیے جائیں گے جس میں پیزا، مچھلی، ہاتھ سے بنا پاستا اور مزیدار گوشت شامل ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ریستوران نے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ پیش کیے جانے والے کھانے کا ذائقہ اتنا اچھا ہو کہ ابوظہبی میں بیٹھ کر کھانے والوں کو اٹلی جیسا مزہ ملے۔

ریسٹورنٹ جسے یکم اپریل کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، اس میں پیانو کی دھنوں اور لائیو میوزک سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ملے گا۔

Related Posts