سندھ میں کوروناکے مزید 5 مریض انتقال کرگئے، 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM murad slams federal government's policies

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 5 مریض انتقال کرگئے اور 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 180 مریض صحت ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9094 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید239 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جوکہ تشخیص کی شرح کا 2اعشاریہ 6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید5مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 2579ہوگئی ہے جوکہ 1اعشاریہ 8 فیصد اموات کی شرح بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک1528228نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 141713 کیسز سامنے آ چکے ہیں جو کہ صوبے میں تشخیص کا 9اعشاریہ3 فیصد بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید180مریض صحت ہو چکے ہیں اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 134674 ہوچکی ہے جوکہ 95 فیصد بحالی کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت4460مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4219 گھروں میں ،5آئیسولیشن سینٹر ز میں اور236مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 159 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 239 نئے کیسز میں سے163 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی 70،ضلع جنوبی50، کورنگی 17، ضلع وسطی 13، ملیر 8، ضلع غربی میں سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن سندھی، پنجابی اور مذہبی کارڈ کھیل رہی ہے، فردوس شمیم نقوی

حیدرآباد 6،قمبر4، خیرپور3، مٹیاری 3،سکھر 3، سجاول 2، میرپور خاص2، دادو 2، گھوٹکی 1، جامشورو1،لاڑکانہ 1، نوشہروفیروز1، شہید بے نظیر آباد 1، شکار پور1، ٹنڈو محمد خان میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئےہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Related Posts