پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ، 60 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ، 60 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ، 60 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 26 ہزار 412 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 547 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 797 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 58 لاکھ 65 ہزار944 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 92 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 45 ہزار324 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 87  ہزار684 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 50ہزار506 ، پنجاب میں 1 لاکھ 24 ہزار804 جبکہ اسلام آباد میں 33 ہزار420 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار540، آزاد کشمیر میں 7 ہزار427 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 761 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار242 ،  سندھ میں 3 ہزار81، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار429، اسلام آباد میں 345، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 170جبکہ آزاد کشمیر میں 182 کورونا میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایم سی میں کورونا مریضوں کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کیے جاسکے

Related Posts