کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کورونا مریضوں کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کیے جاسکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کورونا مریضوں کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کیے جاسکے
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کورونا مریضوں کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کیے جاسکے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں کورونا کے مریضوں کو گیٹ پر روکنے کیلئے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے جاسکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی میں آنے والے شہریوں کا  جسمانی درجۂ حرارت چیک کرنے کا آلہ بھی سیکیورٹی گارڈز کو فراہم نہیں کیا گیا جس کی مارکیٹ میں قیمت صرف 2 سے 3 ہزار روپے تک ہے۔ سیکیورٹی گارڈز سمیت کے ایم سی افسران و ملازمین کی زندگیاں اور صحت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کورونا مریض کے افسر کو گلے لگانے کے بعد بھی سیکیورٹی پر توجہ نہیں دی گئی، تمام شعبوں کو ایک ہی محکمے میں ضم کرانے والے ہیومن ریسورسز مننجمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی جن سے کورونا مریض گلے مل چکا ہے انہوں نے اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے۔

اکثر لوگ بغیر ماسک پہنے کے ایم سی بلڈنگ میں داخل ہو جاتے ہیں جبکہ اس کے ایم اے جناح روڈ پر کھلنے والے مرکزی گیٹ پرتعینات سیکیورٹی گارڈ کونہ تو ضروری کٹ فراہم کی گئی ہیں نہ ہی ان کے پاس جسمانی درجہ حرارت جانچنے کا آلہ موجود ہے جس سے ملازمین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

ہر روز صبح 8 بجے تا رات 10 بجے تک کے ایم سی کے مرکزی دفتر میں افسران و ملازمین کی آمد کے ساتھ صبح9 بجے تا شام 7 بجے تک عام لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے اور ہزاروں افراد اس گیٹ سے گزرتے ہیں ، تاہم نہ یہاں میٹل ڈیٹیکٹر ہے نہ ہی یہاں گاڑیوں کو چیک کرنے کے انتظامات ہیں۔

 یہاں موجود سیکورٹی گارڈز اور افسران کو دہشت گردی سے بھی خطرات لاحق ہیں۔ کے ایم سی انتظامیہ نے سیکورٹی کے حوالے سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، جس کا خمیازہ خود سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم بھگت چکے ہیں مگر پھر بھی اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

اس حوالے سے گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے سیکیورٹی گارڈ نے ایم ایم نیوز ٹی وی کو بتایا کہ یہاں ڈیوٹی دیتے ہوئے ہماری اپنی جانیں محفوظ نہیں ہیں ، ہمیں خالی ہاتھ کھڑا کر دیا جاتا ہے۔ نہ ہمیں دہشت گردوں سے مقابلے کے لیےکچھ دیا گیا ہے، نہ کورونا مریض کا بخار جانچنے کا آلہ دیا گیا ہے،

سیکورٹی گارڈز نے کے ایم سی انتظامیہ اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہماری جانوں کے تحفظ کے لیے کورونا کی ضروری کٹ ، گلوز اور بخار چیک کرنے کا آلہ فراہم کیا جائے تاکہ ہم بھی محفوظ رہیں اور کے ایم سی ملازمین کو بھی کورونا اور دہشت گردی سے محفوظ رکھنے میں کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایم سی میں افسر کو گلے لگانے والا ملازم بھتہ خور نکلا

Related Posts