پاکستان میں کورونا وائرس کے 440 نئے کیسز رپورٹ، 5 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 440 نئے کیسز رپورٹ، 5 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 440 نئے کیسز رپورٹ، 5 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 440 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر3 لاکھ 23 ہزار 452 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 659 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 340 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 409 ہو گئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں 41 لاکھ 1ہزار 115ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27ہزار 91ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 41 ہزار 841، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار652، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 688افراد متاثر ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 4 ہزار59جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

سندھ میں 2 ہزار 581، پنجاب میں 2 ہزار 298، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265جبکہ بلوچستان میں 148 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں 195، آزاد کشمیر میں 82جبکہ گلگت بلتستان میں 90افراد کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، عوام کا روزگار متاثر ہوگا۔اسد عمر

Related Posts