پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 21 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 779 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 21 ہزار 53 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 20 ہزار 779 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 43 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1 ہزار 919 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 241 ہو گئی۔ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ 3 ہزار 947 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 581 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 59 ہزار 33 ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 17 ہزار 665افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 32 ہزار 549 جبکہ بلوچستان میں 25 ہزار 148کیسز رپورٹ ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 81 ہزار 195 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 232جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 9 ہزار 999 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں 5 ہزار 20، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 73جبکہ بلوچستان میں 277افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کا شکار 543افراد جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 107 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 760افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 05 فیصد رہی۔ 

حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔ عوام کو سماجی فاصلہ، بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے سے متعلق ہدایات دے دی گئیں جن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

قبل ازیں عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باعث سندھ سمیت دیگر صوبوں میں فوج طلب کر لی گئی تھی جس کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت سامنے آئی۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت نائٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کوئی شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے 6 روز قبل نافذ کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رات 8 بجے کے بعد صرف ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں کو 1 فرد کےساتھ نقل و حرکت اجازت ہوگی۔صوبے کے تمام پارکس اور جاگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نئی کورونا ایس او پیز،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آج سے 5 روز قبل این سی او سی بیان کے مطابق 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کردی گئی جبکہ یہ خوشخبری وزیرِ منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ نے سوشل میڈیا پیغام میں سنائی۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن کا فیصلہ

Related Posts