عمران خان نے کس بات پر شیر افضل مروت کی سرزنش کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: ایکسپریس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی سخت سرزنش کی اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس موقعے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید اور دیگر بھی موجود تھے۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں سے 1 گھنٹہ طویل ملاقات کی اور اس دوران شیر افضل مروت کو سعودی عرب سے متعلق بیان پر سخت سرزنش کی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں رکنِ قومی اسمبلی ملک احمد خان اور سینیٹر زرقا سہروردی بھی شامل تھے۔ بعد ازاں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی تاہم شیر افضل مروت نے سرزنش کا انکشاف کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد اور حکومت تبدیلی کے حوالے سے میرے سعودی عرب سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے سرزنش کی اور آئندہ کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے خواتین کی گرفتاریوں پر سوال کیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں؟ عمران خان سے کہا گیا کہ ن لیگ نے میرے نام پر تحفظات ظاہر کیے جو غلط تھا۔ انہوں نے احتجاج کیلئے عمر ایوب کو ہدایات دیں۔

شیر افضل مروت کے بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میری بہنوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمات اس لیے درج ہوئے کیونکہ یہ میرے اہلِ خانہ ہیں۔ ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت نہ ہونے پر تشویش ہے۔ کیسز نہ لگنے کے خلاف ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

Related Posts