سام سنگ کا نیا فون گلیکسی سی 55، فیچرز، ڈیزائن اور قیمت جانیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سام سنگ گلیکسی سی 55
(فوٹو: نوٹ بک چیک)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

موبائل فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سی 55کے نام سے نئے فون کی نقاب کشائی کی ہے جو 2017ء کے بعد سی سیریز میں کیا گیا پہلا اضافہ ہوگا۔

پیر کے روز سامنے آنے والا موبائل فون گیلکسی سی 55 ہمسایہ ملک بھارت میں متعارف کرائے گئے گلیکسی ایم 55 کی یاد تازہ کردیتا ہے جس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن، جنریشن 1 پراسیسر ہے اور جس کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ تک توانائی مہیا کرتی ہے۔

گلیکسی سی 55 فون کا ڈسپلے 6.7 انچ کا ہے جس میں 120 ہرٹز کا ریفریش ریٹ اور برائٹ نیس کی رینج 1000 نٹس کی ہے جبکہ یہ موبائل فون 45واٹ کی فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ چینی مارکیٹ میں اس موبائل کی قیمت 1 ہزار 999یوآن ہوگی۔

سی 55 کے فیچرز

اگر ہم سام سنگ گلیکسی سی 55 کے فیچرز کی بات کریں تو یہ موبائل فون نینو ڈؤل سم سپورٹ کرتا ہے، اینڈرائڈ ورژن 14 کو سپورٹ کرتا ہے، اس کی ریم 12 جی بی تک  جبکہ اسٹوریج کیلئے گنجائش 256 جی بی تک ہوسکتی ہے جسے 1 ٹیرابائٹ تک بڑھایا جاسکے گا۔

کیمرے کی بات کی جائے تو سام سنگ گلیکسی میں ورسٹائل ٹرل رئیر یونٹ کیمرا موجود ہے جس میں 50میگا پکسل کا پرائمری سینسر ہے جس میں آپٹیکل امیج سینسر کی سپورٹ ملتی ہے اور 8 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اینگل سینسر بھی موجود ہے۔

میکرو شوٹر کی طاقت 2 میگا پکسل رکھی گئی ہے اور فرنٹ کیمرہ بھی 50 میگا پکسل سینسر کے ساتھ موجود ہے جو یقیناً ایک اچھی سہولت ہوگی۔ سی 55 فائیو جی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ اس میں بلیوٹوتھ 5.2 ورژن تک سپورٹڈ ہے۔

اس موبائل فون میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ہے اور ایسے اسپیکرز بھی موجود ہیں جو ڈولبی ایٹماس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ سینسرز میں ایکسلرومیٹر، گائرو سینسر، جیو میگنیٹک سینسر، لائٹ سینسر اور پراکسمٹی کے علاوہ فنگر پرنٹ کی بھی سہولت موجود ہے۔ ا

یوں یہ فون ہر طرح سے صارفین کیلئے بہترین فیچرز کا حامل بن جاتا ہے جس میں حفاظتی مقاصد کیلئے سام سنگ کا ناکس والٹ فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کا سائز 163.9×76.5×7.8ایم ایم ہے جس کا وزن 180 گرامز ہوگا۔

قیمت کیا ہے؟

چینی مارکیٹ کے اعتبار سے فون کی قیمت 1 ہزار 999 یو آن ہے جبکہ پاکستان میں سام سنگ گلیکسی سی 55 کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 954 روپے تک متوقع ہے جبکہ فون ریلیز کیے جانے کی تاریخ 17 مئی 2024 ہوگی۔

Related Posts