این سی او سی کا کورونا ویکسین کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک دورانیہ 42 سے کم کرکے 28 دن کردیاا
این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک دورانیہ 42 سے کم کرکے 28 دن کردیاا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ کل سے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کردی جائے گی جبکہ یہ خوشخبری وزیرِ منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ نے سوشل میڈیا پیغام میں سنائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 19 سال اور اس سے زائد العمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کی جائے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع ہوگا اور اب رجسٹریشن پاکستان کی پوری آبادی کیلئے کھلی ہے جنہیں ماہرینِ صحت نے ویکسین لگوانے کی اجازت دے دی ہو۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ چین سے سائنو ویک کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

 بیجنگ سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز نمبر پی کے 6853 سائنو ویک کی نئی کھیپ لے کر23 اور 24 مئی کی درمیانی شب پاکستان آئی، جو رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گیا

یاد رہے کہ پاکستان اس وقت کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر سے مقابلہ کررہا ہے، جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے والی چینی ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے۔

پاکستان میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ، طبی ماہرین کی ایک بہت بڑی تعداد کورونا ویکسین کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار ہے جبکہ ملک کو پہلے ہی کئی دہائیوں سے پولیو وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: کسی ملک نے چینی سائینوفارما ویکسین پر پابندی نہیں لگائی، اہم انکشاف

Related Posts