گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس کا جوابی آپریشن، 2اہلکار اور 4شہری بازیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچے میں آپریشن
(فوٹو: جیو ٹی وی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ کے شہر گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے حملہ کرکے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد اغواء کرلیے، پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران آپریشن کرتے ہوئے 2اہلکاروں اور 4 شہریوں سمیت 6افراد کو بازیاب کرا لیا ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گزشتہ روز پولیس چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ 1 پولیس اہلکار شہید ہوا۔ کچے کے علاقے میں ڈاکو 8افراد کو یرغمال بنا کر لے گئے۔

جواباً پولیس نے آپریشن کیا اور گھوٹکی میں اغواء کیے گئے 2 پولیس اہلکاروں اور 4 شہریوں کو بازیاب کرانے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کچے کے علاقے شاہ بیلو میں اس وقت کیا گیا جب ڈاکو مغوی افراد کو دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

شہید پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر حمید کھوسو کا کہنا تھا کہ لڑائی یا جنگ میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے، سندھ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑے گی۔

ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں اور بدھ کو اغواء ہونے والے 4افراد کو پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی، ان شاء اللہ امن بحال ہوگا۔

Related Posts