ایلون مسک نے پاکستان میں آزادئ اظہار کے متعلق کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایلون مسک
(فوٹو: ٹوئٹر)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ہیں، کی جانب سے حال ہی میں پاکستان میں آزادئ اظہار کے متعلق رائے زنی کی افواہ سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد پاکستانی صارفین نے 23 اپریل کی پوسٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جو ان کی رائے میں ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر پیغام لکھے ہیں، تاہم یہ خیال درست نہیں ہے۔

ایک پوسٹ کے مطابق ایلون مسک نے کہا کہ پاکستان کو حق ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی دی جائے، دنیا کے ہر کونے کو اس کا حق ہے۔ ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ ایکس قانون کی پابندی کررہا ہے لیکن قانون خود پاکستان میں قانون کے خلاف ہے۔

Fact-check: Posts about Pakistan from Elon Musk parody account taken seriously online

Fact-check: Posts about Pakistan from Elon Musk parody account taken seriously online

اسی طرح ایک اور پوسٹ کے مطابق ایلون مسک نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پر حملہ ہوا ہے تاہم یہ تمام پوسٹس ایلون مسک کے پیروڈی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہیں جس کا تعارف واضح کرتا ہے کہ اس کا ایلون مسک سے کوئی تعلق نہیں۔

اکاؤنٹ کے تعارف میں درج ہے کہ یہ ایکس کے مالک ایلون مسک کا کمنٹری اور پیروڈی اکاؤنٹ ہے۔ اس طرح حقیقت صاف ہوجاتی ہے کہ خود ایلون مسک نے پاکستان پر اور یہاں جمہوریت یا قانون کے بارے میں درحقیقت کوئی رائے زنی نہیں کی۔

Related Posts