پاکستان میں کورونا کے 958 نئے کیسز رپورٹ، 47 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 723 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 723 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ ساڑھے 3 ماہ میں کورونا کے سب سے کم 958 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 5 لاکھ 64 ہزار 824 کیسز رپورٹ ہوئے اور 12 ہزار 380 شہری وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31ہزار 905 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 84 لاکھ 98 ہزار 22 ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 64افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 27 ہزار 61ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز 25 ہزار 383 رہ گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 54ہزار16 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 64ہزار696، خیبر پختونخوا میں 69ہزار885، بلوچستان میں 18 ہزار946، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 941 جبکہ اسلام آباد میں 42 ہزار808 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 5 ہزار 84افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 226، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار، بلوچستان میں 199، اسلام آباد میں 486، آزاد کشمیر میں 283جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی کمپنیوں کو کورونا ویکسین ملنے سے مزید مسائل جنم لینگے

Related Posts