پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ، 120مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 120 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 54 ہزار 240 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 797جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 103ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 935 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 54 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا گیا۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت کو تاجروں کی تکالیف کا اندازہ ہے لیکن لاک ڈاؤن بھی مجبوری ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہو وہاں جرمانے اور سختیاں بھی ضروری ہیں۔اگلے چند روز تک سارا سسٹم بند ہوگا، خلاف ورزی پر سخت فیصلے کریں گے۔

Related Posts