پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ، مزید 43 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ، مزید 43 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ، مزید 43 شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 43 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 19 ہزار 291 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 951 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 73 لاکھ 67 ہزار 622 ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 1 ہزار 540افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار639ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 701 ہوگئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 34 ہزار654 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 49 ہزار222، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار339، بلوچستان میں 18 ہزار569 جبکہ اسلام آباد میں 40 ہزار19 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 606 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 4 ہزار 409افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 775، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 779، بلوچستان میں 190، اسلام آباد میں 456، آزاد کشمیر میں 241 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا کورونا کی ویکسینیشن کا پلان

Related Posts