پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 46 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 46 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 46 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا سے 5 لاکھ 11 ہزار 921 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 818 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 2 ہزار 284افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار234 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 869 ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 30 ہزار718 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 47 ہزار292، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار377، بلوچستان میں 18 ہزار488 جبکہ اسلام آباد میں 39 ہزار624 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 540 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 4 ہزار 348افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 744، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 752، بلوچستان میں 188، اسلام آباد میں 449، آزاد کشمیر میں 236 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ رہی۔این سی او سی

Related Posts