کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ14.56 فیصد رہی۔این سی او سی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ14.56 فیصد رہی۔این سی او سی
کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ14.56 فیصد رہی۔این سی او سی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 56 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 38فیصد رہی جبکہ سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 56 فیصد کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح پشاور میں 9 اعشاریہ 92 فیصد، میرپور میں 8 اعشاریہ 33 فیصد، آزاد کشمیر میں 5 اعشاریہ 43، بلوچستان میں 7 اعشاریہ 39 فیصد  ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسلام آباد میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 14، خیبر پختونخوا میں 8 اعشاریہ 47 فیصد رہی۔

لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 96، فیصل آباد میں 3 اعشاریہ 62، راولپنڈی میں 1 اعشاریہ 90، کراچی میں 14 اعشاریہ 56، حیدر آباد میں 7 اعشاریہ 76 فیصد رہی۔

سوات میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 52، ایبٹ آباد میں 1 اعشاریہ 82، کوئٹہ میں 8 اعشاریہ 04 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی میں پائے گئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا سے 5 لاکھ 8 ہزار 824 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 772 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 2 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ، 55 مزید شہری جاں بحق

Related Posts