پاکستان میں کورونا نے 131 زندگیاں نگل لیں، 5ہزار112 نئے شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پابندیوں کے باوجود ملک میں کورونا کی وباء پر قابو نہ پایاجاسکا، وائرس نےمزید 131 زندگیاں نگل لیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5ہزار 112 افراد وباء کا شکار ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپرپشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5ہزار 112 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ وباء سے متاثرہ 131 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

این سی اوسی کے اعداو شمار کو دیکھا جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 83 اموات پنجاب میں ہوئیں، کورونا سے خیبرپختونخوامیں36 اورسندھ میں 4 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 2،آزاد کشمیر میں 5 اموات ہوئیں۔

 

ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 547 ہے اورملک بھر میں 641 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ،ملتان میں74،لاہورمیں 72 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں جبکہ ملتان کے77 فیصدآکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں۔

مزید پڑھیں:ویکسین کی خریداری کا معاہدہ ہوگیا، دوماہ میں ڈیڑھ کروڑخوراکیں ملیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر 10 مئی سے پندرہ مئی تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا کہ 8 سے 16 مئی تک”گھر رہو محفوظ رہو”کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے، زیادہ چھٹیوں کا مقصد عید کے دوران ملکی سطح پر نقل حمل کو محدود کرنا ہے۔ یوم علی ؑ، شب قدر، اعتکاف، جمعتہ الوداع کیلئے جاری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔

Related Posts