ویکسین کی خریداری کا معاہدہ ہوگیا، دوماہ میں ڈیڑھ کروڑخوراکیں ملیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan to receive over 15 million doses of Covid vaccine in next two months

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان تین چینی کمپنیوں سے کوروناویکسین کی ڈیڑھ کروڑخوراکیں خریدے گا اور آئندہ دو ماہ میں یہ ویکسین ملنے کی امید ہے۔

ایک بین الاقوامی نئی ایجنسی کو انٹرویو میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یہ ویکسین تین چینی کمپنیوں سونووک ، سینوفرم اور کین سائنو بائیو سے حاصل کی جائینگی۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونا بے قابو، کیسز کا نیا ریکارڈ قائم،مزیدہزاروں لوگ لقمہ اجل

انہوں نے کہا کہ آسٹرا زینیکا ویکسین کی تقریباً 2اعشاریہ 4 ملین جوخوراکیں عالمی ادارہ صحت اور جی اے وی آئی کے زیر اہتمام کووایکس پروگرام کے تحت 14 ملین خوراک کی پہلی قسط کا حصہ ہیں ،وہ بھی جلد پاکستان کو مل جائیں  گی ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ابھی تک چین ہماری موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ویکسین کی فراہمی کا کلیدی ذریعہ ہے لیکن موثر اور محفوظ ویکسین کے لئے ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں اورہم دنیا بھر میں تمام دستیاب ذرائع سے خریداری کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچاتھا، طیارے میں بیجنگ سے کورونا ویکسین کی 3 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان لائی گئی ہیں۔

Related Posts