کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، شہری احتیاط کریں، مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab has criticized MQM

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت سندھ نے ایک بار پھر شہریوں کو خبردار کردیا، شہریوں سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل بھی کردی گئی۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر رواں برس مارچ کے مہینے میں سندھ حکومت نے اہم فیصلے کئے تھے اور ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے شہریوں نے حکومت کا بھرپور ساتھ بھی دیا اور تمام افرد کے تعاون کی وجہ سے سندھ میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد تک محدود رہی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں میں ایک تاثر اُبھرا کے کورونا پاکستان سے ختم ہوگیا ہے یہ تاثر غلط ہے کورونا ابھی بھی پاکستان بھر میں موجود ہے اور اسکے حملے بدستور جاری ہیں ،تشویشناک بات یہ ہے کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ روز سندھ میں کورونا کے کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے چھ فیصد تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہا کہ خدارا ہمیں احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے ۔

گھروں سے نکلے وقت ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضرور برقرار رکھیں ۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہورہی ہیں ایسے میں عوام اپنی حکومت کے ساتھ پہلے جیسا تعاون کرتے ہوئے ماسک کا ضرور استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:کورونا کی دوسری لہر، اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی جاری رہے گی، اسد عمر

کم از کم اپنے چہرے منہ اور ناک کو ماسک یا کپڑے سے ضرور ڈھانپیں ۔انہوں نے کہا کہ دفاتر، تجارتی مراکز، شادی بیاہ کی تقریبات، ریستوران اور رش والے مقامات پر سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال ناگزیر ہے۔ خدارا اپنا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کا ہمیں خیال رکھنا ہے۔

Related Posts