کورونا بے قابو، ملک میں متاثر ین کی تعداد 18 ہزار 114ہوگئی، 471 لقمہ اجل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coronavirus cases reach 18000 in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ناول کورونا وائرس کی پاکستان میں بھرپور تباہ کاریاں  جاری ، ملک میں متاثرین کی تعداد 18 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی، مجموعی طور پر 18 ہزار 114 افراد متاثر، 471 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن اور تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود پنجاب میں  6 ہزار 733، سندھ میں 6 ہزار 675، بلوچستان میں 1136، خیبر پختونخوا میں  2ہزار 799، اسلام آباد میں 365 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں  66  اور گلگت بلتستان میں 340 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 417 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر اپنی زندگیوں  کی بازی ہار چکے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 164 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 1297 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 24 گھنٹوں کے دوران 32 افراد کورونا کی وجہ سے اموات کا شکار ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی وباء نے بیرون ممالک میں مقیم 163 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں

واضح رہے کہ کوروناوائرس کی موذی وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں  لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Related Posts