کورونا کی وباء نے بیرون ممالک میں مقیم 163 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

163 Pakistanis die of coronavirus abroad: FO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پاکستان دفتر خارجہ نے کاکہنا ہے کہ اب تک بیرون ممالک میں 163 پاکستانی مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، 50 ہزار پاکستانی مشرق وسطیٰ سے اپنے وطن واپس آ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہونیوالے زیادہ تر پاکستانی امریکہ ، فرانس اور اٹلی میں مقیم تھے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ساڑھے چار لاکھ پاکستانی عرب ممالک میں مقیم ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات میں 13ہزار پاکستانی اپنی ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 50ہزار پاکستانی مشرق وسطی سے اپنے وطن واپس آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد زندگیاں  نگل چکی ہے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی تارکین وطن بھی اس موذی مرض کا شکار ہورہے ہیں۔

دنیا بھر میں  کاروباری سرگرمیاں منجمد ہونے کی وجہ سے بیشتر ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی اپنی ملازمتوں سے فارغ ہونے کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کانگو میں افواجِ پاکستان کی امن کیلئے خدمات باعثِ فخر ہیں۔دفترِ خارجہ

حکومت کی جانب سے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی پروازوں  کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Posts