گلگت بلتستان کے 14 سالہ لڑکے کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان کے 14 سالہ لڑکے کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی
گلگت بلتستان کے 14 سالہ لڑکے کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ لڑکے کے جسم میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کا یہ دوسرا کیس ہے۔

مذکورہ لڑکے کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو سے ہے۔ محکمۂ صحت گلگت بلتستان نے اسکردو کے 14 سالہ لڑکے کے جسم میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق کی   جس سے ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 20 ہو گئی۔

محکمۂ صحت گلگت کے مطابق 14 سالہ لڑکا 5مارچ کو ہمسایہ ملک ایران سے گلگت بلتستان اور پھر اپنے گھر اسکردو پہنچا جہاں وائرس کی تصدیق ہونے پر اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی  کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دُگنی ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں (پیر اور منگل) کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دو گنا سے زیادہ ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے خوفزدہ عوام کو تسلی دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ صورتحال حیران کن نہیں ہے۔ یہ مرض اب تک سو سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دُگنی ہوگئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts