پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دُگنی ہوگئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 گھنٹے میں دُگنی ہوگئی۔ظفر مرزا
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 گھنٹے میں دُگنی ہوگئی۔ظفر مرزا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دُگنی ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں (پیر اور منگل) کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دو گنا سے زیادہ ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے خوفزدہ عوام کو تسلی دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ صورتحال حیران کن نہیں ہے۔ یہ مرض اب تک سو سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ تمام کیسز بیرونِ ملک سے پاکستان آئے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ سب لوگوں کی صحت کی صورتحال مستحکم ہے جبکہ یہ وائرس مقامی طور پر نہیں پھیلا۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ اب تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کورونا وائرس مقامی طور پر پھیلا ہو۔ اگر ہم ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں تو ہم وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 271 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 298  ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے  اموات کی تعداد 4 ہزار 298 ہو گئی

Related Posts