کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وزیرِ اعظم عمران خان کا احسن اقدام ہے۔شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، شاہد آفریدی سانحہ سیالکوٹ پر افسردہ
ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، شاہد آفریدی سانحہ سیالکوٹ پر افسردہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے داد پانے میں کامیاب رہی۔ شاہد آفریدی نے فورس کو وزیرِ اعظم کا احسن اقدام قرار دے دیا۔

مایہ ناز سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے فائدے کیلئے ہر اچھے کام میں تعاون کریں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ سب کو دینا چاہئے۔ تمام سیاستدانوں کو ایک ٹیبل پر لانے کی ضرورت ہے۔

پیغام میں  شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ہر سیاسی جماعت کے ساتھ فلاحی کام کر چکا ہوں۔ ملک میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر نازک موقع ہے۔ فلاحی معاملات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

بوم بوم آفریدی کہلانے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ زائرین اور تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے حوالے سے الزام دینا درست نہیں ہے۔ پاک بھارت کرکٹ میچز کیلئے شعیب اختر کی تجویز قابلِ تقلید ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری سب کے مفاد میں ہے۔

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو کی طرف سے شعیب اختر کی تجویز مسترد کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے کپل دیو کے جواب پر حیرت ہے۔ شعیب اختر کی تجویز نیک نیتی کے ساتھ دی گئی۔ مودی سرکار کی حکومت کے دوران میچ کا انعقاد دشوار ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو بھارت پر تبصروں کے باعث سوشل میڈیا صارفین اور شائقینِ کرکٹ کے ساتھ ساتھ میڈیا کی تنقید کا سامنا ہوا۔

راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے دنیا کے تیز ترین سابق باؤلر شعیب اختر نے حالیہ دنوں میں ہی پاک کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کی مدد کیلئے پاک بھارت ون ڈے سیریز کی تجویز پیش کی جسے مسترد کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر  شائقین کی تنقید کا نشانہ بن گئے

Related Posts