شعیب اختر بھارت پر تبصروں کے باعث شائقین کی تنقید کا نشانہ بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب اختر بھارت پر تبصروں کے باعث شائقین کی تنقید کا نشانہ بن گئے
شعیب اختر بھارت پر تبصروں کے باعث شائقین کی تنقید کا نشانہ بن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو بھارت پر تبصروں کے باعث سوشل میڈیا صارفین اور شائقینِ کرکٹ کے ساتھ ساتھ میڈیا کی تنقید کا سامنا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے دنیا کے تیز ترین سابق باؤلر شعیب اختر نے حالیہ دنوں میں ہی پاک کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کی مدد کیلئے پاک بھارت ون ڈے سیریز کی تجویز پیش کی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔

مایہ ناز کھلاڑی شعیب اختر کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے کہا کہ بھارت کو پیسوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر ہم ون ڈے سیریز کھیلتے ہیں تو کورونا وائرس مزید تیزی سے پھیل سکتا ہے جبکہ شعیب اختر نے دبئی میں ون ڈے سیریز کی تجویز پیش کی تھی۔ 

کپیل دیو نے کہا کہ رقم جمع کرانا ضروری ہوا تو کرکٹ بورڈ کا 51 کروڑ روپے کا فنڈ کام آئے گا۔ بھارتی شہری مزید رقم آسانی سے اکٹھی کر لیں گے جو مستحقین کے کام آئے گی۔ کھلاڑیوں کو میچ کروا کر پیسے جمع کروانے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ وائرس کو روکا جائے۔

شعیب اختر کی تجویز پر انہیں سوشل میڈیا پر الگ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور بعض پاکستانیوں نے بھی کہا کہ شعیب اختر بھارت میں مقبولیت کے خواہش مند ہیں۔ وریندر سہواگ بھی اپنے ایک بیان میں شعیب اختر پر یہی الزام عائد کرچکے ہیں۔

دوسری  جانب شعیب اختر کے مطابق پاک بھارت میچ کی تجویز دونوں ممالک کے مستحق عوام کی مدد کرنے کی غرض سے دی گئی۔ بھارت میں مقبول ہونا ترجیح نہیں بلکہ پاک بھارت میچ کیلئے شائقین کا جوش و جذبہ دراصل زیادہ سے زیادہ امداد اکٹھی کرنے کے کام آسکتا تھا۔ 

Related Posts