پاکستان میں مزید 40 کورونا متاثرین انتقال کر گئے، 1245نئے کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 32 lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 40 افراد انتقال کرگئے جبکہ ملک بھر میں  کورونا وائرس کے مزید 1245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24گھنٹوں میں کوروناکے34ہزار754ٹیسٹ کیےگئے،ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 1245 کیس رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 139 ہے،کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 840 ہوگئی، کورونا سے متاثر 1626 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 66 ہزار 242، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 39 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا 70 ہزار 493، بلوچستان میں 18 ہزار 967، اسلام آباد 43 ہزار 145، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 947 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 673 ہوگئی، ملک بھر میں 86 لاکھ 2 ہزار 515 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ کی فراہمی مؤخر کردی گئی

این سی اوسی کے مطابق ملک میں کوروناکےایکٹیو کیسز کی تعداد 24ہزار139ہوگئی جبکہ مزید 40 ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد12ہزار527ہوگئی ہے۔

Related Posts