پاکستان میں کورونا بے قابو، مزید 84 زندگیاں چھین لیں، 2972 نئے کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Confirmed coronavirus cases exceed 309,000 in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا مرض مزید شدت اختیار کرگیا، ملک میں کورونا کے مزید 2972 نئے کیسز سامنے آگئے، 84 کورونا متاثرین نے جان دیدی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 972 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار 171 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 478 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار164ہوگئی جبکہ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کوروناسے زیادہ اموات سندھ کے بعد پنجاب میں ہوئیں ۔

کورونا سے متاثر 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 30 ہزار 122، سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 80 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 54 ہزار 21، بلوچستان میں 17 ہزار 868 کیس رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد 35 ہزار 700، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہزار 893 ہوگئی، ملک بھر میں 62 لاکھ 16 ہزار 60 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق پشاورمیں کورونا کیلئے دستیاب وینٹی لیٹر میں27فیصد زیر استعمال ہیں، سترہ دسمبر کو ملک بھر میں کورونا کے 39ہزار171 ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد42 ہزار478 ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 33مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ

ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ51ہزار494 ہوگئی،ملک بھر میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج مریضوں کی تعداد295 ہے،لاہورمیں کورونا کیلئے دستیاب وینٹی لیٹر میں 34فیصدزیر استعمال ہیں۔

Related Posts