سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 33مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1374 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1690 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12859 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے1374 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 3270 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال اکتوبر کے مہینے میں 119، نومبر میں 331 اور دسمبر میں 309 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے جو کہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز کو اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک2191353نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہیاور201080کیسز سامنے آ چکے ہیں یعنی موجودہ تشخیص کی شرح 10.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1690مریض صحت ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 178027 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88.5 فیصد ہے۔انہوں نے اللہ پاک کا شکر ہے کہ ہماری صحتیابی کی شرح بہتر ہے مگر افسوس کے ساتھ یہ 95 فیصد سے نیچے آکر88.5 فیصد ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت19783 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے18905گھروں میں،14 آئسولیشن سینٹرز میں اور864مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 761مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے73مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1374نئے کیسز میں سے1093 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Related Posts