ایم ایم نیوز کی نشاندہی کے بعد ای او بی آئی کا متنازعہ نوٹی فکیشن واپس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم ایم نیوز کی نشاندہی کے بعد ای او بی آئی کا متنازعہ نوٹی فکیشن واپس
ایم ایم نیوز کی نشاندہی کے بعد ای او بی آئی کا متنازعہ نوٹی فکیشن واپس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی )کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں چیئرمین کے اختیارات رکھنے والی ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس شازیہ رضوی کی جانب سے 9 جولائی کو لیٹر نمبر HO.HR/TP/2021/1079 اور آفس آرڈر نمبر 187/2021 جاری کیا جس میں 8 جولائی کو جاری کردہ متنازعہ نوٹی فکیشن نمبر 181 واپس لے لیا ہے۔

ایم ایم نیوز کی جانب سے 8 جولائی کو جاری ہونے والے آفس آرڈر کے حوالے سے نشاندہی کی گئی تھی کہ ای او بی آئی انتظامیہ نے جبران حسین کو 2019 سے پچھلی تاریخوں میں حسن ابدال کے بجائے بی این سی تھری اسلام آباد سے وزارت سمندر پار پاکستانی کے دفتر میں بھیجنے کا نوٹی فکیشن کردیا ہے۔ جبکہ جبران حسین گریڈ 17 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر حسن ابدال ریجنل آفس میں تعینات ہوتے ہوئے وزارت کے دفتر گئے تھے۔

پچھلی تاریخوں سے جبران حسین کو وزارت بھیجنے اور اس کے علاوہ بی این سی تھری سے وزارت بھیجنے سے دہرے اور تہرے فوائد جبران حسین جو دیئے جارہے تھے ،تاہم نشاندہی کے ساتھ عجلت میں ای او بی آئی کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن واپس کر دیا تاہم جبران حسین کو اب بھی پی ایچ ڈی کی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری کاغذات میں ڈاکٹر لکھا جارہا ہے ۔

پی ایچ ڈی کی ایچ ای سی سے کلیئرنس اور ادارے کو دی گئی الائونس کی درخواست میں پیش رفت کے حوالے سے جبران حسین سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے متعدد بار رابطے کے باوجود فون ریسیو نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری پر ویبنار کا انعقاد، شرکاءکی بڑی تعداد میں شرکت

Related Posts