ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بی آر بی نہر پر فرضی مشقوں کا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بی آر بی نہر پر فرضی مشقوں کا انعقاد
ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بی آر بی نہر پر فرضی مشقوں کا انعقاد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قصور: ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب جیسی آفات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے۔ کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ممکنہ سیلابی  صورتحال سے نمٹنے کیلئے گنڈاپور بی آر بی نہر پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے کیلئے صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔

ریسکیو 1122، محکمہ انہار، لائیو اسٹاک، زراعت، سول ڈیفنس، ایجو کیشن، ہیلتھ اور دیگر محکموں کی طرف سے ریلیف کیمپ لگائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے تمام محکموں کے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ سیلاب کے دورران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونیوالے آلات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنا اور انکے مال و اسباب کو محفوظ کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی مشقوں کے انعقاد سے ریسکیوزر کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست‘ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر سلطان محمود، محکمہ ایکسئین ایری گیشن‘سول ڈیفنس،زراعت، پولیس، ہیلتھ، ایجو کیشن، لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : بدعنوانی کینسر ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے، چیئرمین نیب جاوید اقبال

Related Posts