کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال، لاہور میں 2 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال، لاہور میں 2 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ
کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال، لاہور میں 2 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب حکومت نے کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر لاہور میں 2 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آج سے 2 روز تک کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

شہر بھر میں 2 روز کے مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ مزید 11 روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے۔ لاہور کے 15 علاقوں میں آج سے 13 مئی تک لاک ڈاؤن کی پابندیاں نافذ رہیں گی۔

لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں تمام تر کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔ اشیائے ضروریہ اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ ہر قسم کی دکانیں اور خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ 

یاد رہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے آج سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے دوران غیر ضروری نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی۔

 کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت لاک ڈاؤن یکم سے 15 مئی تک نافذ العمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی، کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts