کمشنر کراچی نوید شیخ نے دودھ کی قیمت میں ازخود اضافے کا نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کمشنر کراچی نوید شیخ نے شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں اضافے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو دودھ فروشوں کے رہنماﺅں کے ساتھ اجلاس کرنے اور تنبیہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی قیمت مقرر کر نے کا اختیار کراچی انتظامیہ کا ہے۔

نوید شیخ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ازخود دودھ کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کمشنر کراچی نے شہر میں دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔

کمشنر نے دودھ فروشوں کو تنبیہ کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دئے ہیں انھوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ دودھ فروشوں کے رہنماﺅں کے ساتھ اجلاس کریں انھیں آگاہ کریں کہ دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:والدین اپنے بچوں کی اسکول میں مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں،سعید غنی

Related Posts