ملک کے متعدد علاقوں میں سردی بڑھ گئی، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند کا راج: ٹریفک کی روانی متاثر
صوبہ پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند کا راج: ٹریفک کی روانی متاثر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک بھر میں سردی کا موسم شدت اختیار کرچکا ہے، میدانی علاقوں سے دھند مکمل طور پر چھٹ نہیں سکی جبکہ صوبہ پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔

سردی کی شدت میں اضافے اور دھند کے باعث شہری بلا ضرورت سفر سے اجتناب برت رہے ہیں۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے متعدد علاقوں میں کہر اور دھند کا راج برقرار ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ بے حد کم ہوگئی ہے۔ شکر گڑھ، نارووال روڈ اور قومی شاہراہ پر شدید دھند کا راج برقرار ہے۔ نارووال روڈ پر حدِ نگاہ 20 میٹر ہے۔

ڈرائیورز کو گاڑیاں چلانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ پنجاب کے شہر ملتان، خانیوال اور چیچہ وطنی میں شدید دھند ہے۔

پنجاب کے متعدد علاقوں میں حدِ نگاہ 20 سے 50 میٹر تک ہے جس کے باعث شہریوں کو موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور سڑک پر فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق شہریوں کو سفر سے قبل اور سفر کے دوران موبائل ایپ کا استعمال کرنا چاہئے جو سفر میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ 

Related Posts