وفاقی حکومت کو خط کیوں لکھا؟ وزیرِ اعلیٰ سندھ آئی جی مشتاق مہر پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کو خط کیوں لکھا؟ وزیرِ اعلیٰ سندھ آئی جی مشتاق مہر پر برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر پر وفاقی حکومت کو خط لکھنے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی سندھ نے رولز آف بزنس 1986ء کی خلاف ورزی کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اور سندھ سرکار کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے براہِ راست وفاقی حکومت کو خط لکھا جس پر اختلافات پیدا ہوئے۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے 30 مارچ کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے ناپسندیدہ افسران کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس لینے کیلئے سفارش کی تھی۔

حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کے خط کو خلافِ قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ نے گورنمنٹ رولز آف بزنس 1986ء کی خلاف ورزی کی ہے۔ وفاق اور دیگر صوبائی حکومتوں کو وزیرِ اعلیٰ سے منظوری لیے بغیر خط نہیں لکھا جاسکتا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے آئی جی مشتاق مہر کو تنبیہی خط میں سوال اٹھایا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بغیر خط کیوں لکھا گیا؟پولیس افسران کی خدمات یا دیگر صوبائی حکومتوں سے خط و کتابت وزیرِ اعلیٰ سندھ کی منظوری سے کی جاسکتی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان سے محمد خان شیرانی کی ملاقات، خیریت دریافت 

Related Posts