کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شدیدزخمی، آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شدیدزخمی، آئی ایس پی آر
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شدیدزخمی، آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا ہے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک 22 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا،جب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

یادرہے کہ رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 15 افراد شہید اور 114زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں تمام صورتحال پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

Related Posts