سی آئی اے ڈائریکٹرکی آرمی چیف سے ملاقات، تعاون جاری رکھنے کا عزم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، اس موقع پر آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا، ولیم برنز نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے کر طیارہ افغانستان پہنچ گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق ولیم برنز نے خطے میں امن واستحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا گیا۔

واضح رہے کہ پنج شیر میں طالبان اور مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی ختم ہونے کے بعد پاکستان پر الزامات میں بھی تیزی آگئی ہے، سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے بھی پاکستان کو دھمکی دیدی۔

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ پاکستانی افسران براہ راست پنج شیر کی جنگ میں شامل ہوئے،پاکستان جان لےکہ افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ جلد ہی پھیلے گا اور پاکستان اس کی گرفت میں آئے گا۔ جن ممالک نے اس سازش کو سپورٹ اور ڈیزائن کیا انھیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Posts