پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے کر طیارہ افغانستان پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The Pakistan plane arrived in Afghanistan with food and medicine

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل:پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے کر طیارہ افغانستان پہنچ گیا،پاکستان کے سفیر اور افغان حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔

کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان ے بتایا تھا کہ پاکستان 3 جہازوں کے ذریعے خوراک اور ادویات افغانستان بھیج رہا ہے۔ افغان بھائیوں وبہنوں کے لیے پاکستان کی انسانی امداد آنے والے ہفتوں میں بھی جاری رہے گی۔

 

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ افغانستان میں لوگوں کی امداد کے لیے 600 ملین اکٹھا کرنے پر کانفرنس بلارہا ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نئی عبوری حکومت کے بعد حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ترکی افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا، تعمیرِ نو میں ترکی اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلاتا رہتا ہے جو ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں رہی اور پاکستان بے بنیاد پراپیگنڈے کا جواب دینا جانتا ہے۔

مزید پڑھیں:پنج شیر میں مداخلت کا الزام، سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی پاکستان کو دھمکی

بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی پراپیگنڈہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو افغانستان کے علاقے پنجشیر میں نام نہاد پاکستانی جہاز پر بنائے گئے بے بنیاد ویڈیو کلپس پر بھی عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ افغان عوام نے بھی بے حد مشکلات سہیں، اب وہ امن کے خواہاں ہیں جبکہ ایران ہماری تجاویز سے اتفاق کرچکا ہے۔

Related Posts