سال 2023 میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہونے والے چند دلکش لمحات، دیکھئے تصاویر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویسے تو رواں برس دنیا بھر میں ایسے مختلف چھوٹے بڑے واقعات پیش آئے ہیں جن سے انسانی زندگی کسی نہ کسی درجے میں متاثر ہوئی ہے۔

تاہم فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کیمرے کی آنکھ میں کچھ ایسے خوشگوار لمحات قید کیے ہیں جن کو دیکھ کر لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔

 یہ تصویر دو دسمبر کو چین کے ایک چڑیا گھر میں لی گئی ہے جہاں پانڈے اپنے پسندیدہ خوراک سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

برازیل میں ایک مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں سوپ باکس یا اس سے ملتی جلتی گاڑیوں میں بیٹھ کر مقامی شہریوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔

کینیا کے نیشنل تھیٹر میں کرسمس کے موقع پر کلاسیکی رقص کا اہتمام کیا گیا۔

پیرس میں جوڑے رقص سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔

ستمبر میں ایتھنز میں 11 ویں ایتھنز فلائنگ ویک کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی ایلیٹ ایروبیٹک فلائنگ ٹیم: فرسان الاماراتی نے کرتب کا مظاہرہ کیا۔ 

مِڈ ویلز میں منعقدہ ورلڈ باگ اسنورکنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے دو افراد ’باربی‘ اور ’کین‘ کے لباس میں۔

انڈونیشیا کے جزیرے مغربی جاوا میں دو رقاصائیں مور کا رقص پیش کرنے کیلئے اپنی باری کا انتظار کر رہی ہیں۔ 

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے مضافات میں ’نیشنل پیڈی ڈے‘ یا سالانہ چاول کی بوائی کے سیزن کے موقع پر دو کسان خواتین۔

چین میں بچے جھاگ سے کھیلتے ہوئے۔

ہولی کے رنگوں کے سے کھیلتی ہوئی انڈین خواتین۔

جنوری میں غزہ میں یہ تصویر لی گئی تھی جب ساحل پر کچھ نوجوان کرتب دکھا رہے تھے۔

Related Posts