چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کو دھمکی دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: جیکلین فرنانڈیز کو200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندر شیکھر نے دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز نے چند روز قبل سکیش چندر شیکھر کے خطوط کے خلاف پٹیالہ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جیکلین فرنانڈیز نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ملزم خطوط لکھتا ہے جو میڈیا کی زینت بنتے ہیں، اس سے میری پیشہ ور اور ذاتی زندگی متاثر ہوتی ہے لہٰذا اسے روکا جائے۔

اس پر سکیش چندر شیکھر نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ ملزم نے اداکارہ کے نام ایک اور خط لکھا ہے جس میں اس نے دھمکی دی ہے کہ اب میں آپ کے خلاف ایسے ثبوت لاؤں گا جو کسی کو معلوم نہیں ہیں۔

’تحقیقات کے دوران میں نے آپ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اب سارے راز افشا کروں گا۔ آپ سے متعلق چیٹ، اسکرین شارٹس اور ریکارڈنگ سامنے لاؤں گا۔‘

سکیش چندر شیکھر نے خط میں لکھا کہ میں نے فلم انڈسٹری کے در لوگوں کا مقابلہ کرنے کیلیے آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیلیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے تاکہ آپ کی واہ واہ ہو، میرے پاس ایسی ادائیگی کی رسیدیں موجود ہیں۔

جیکلین فرنانڈس کی اطالوی اداکار مکیلے کے ہمراہ پہلی میوزک ویڈیو ریلیز

ملزم نے حالیہ خط میں لکھا کہ آپ نے مجھے شیطان قرار دیا ہے، اب میرے پاس آپ کو بے نقاب کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، میں آپ سے ایسی مالی لین دین اور سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات سامنے لاؤں گا۔

Related Posts