پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی منظوری کو پارلیمان میں ناکام بنا دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیکس کے نام پر خون نچوڑا جارہا ہے، تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی اور غربت ہے۔بلاول
ٹیکس کے نام پر خون نچوڑا جارہا ہے، تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی اور غربت ہے۔بلاول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی منظوری کو پارلیمان میں ناکام بنا دیں گے۔

بلاول ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان میں چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بنا سکتی، پارلیمان میں پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر بجٹ سے قبل عمران خان کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ رواں مالی سال ترقی کا ہوگا۔ عوام کی جیبوں سے پیسہ نکال کر خزانہ بھرنا کارنامہ نہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر سال عوام پر ناقابلِ برداشت ٹیکسز عائد کیے جاتے ہیں۔ عوام دشمن بجٹ بنا کر معاشی ترقی کے دعوے کیے جاتے ہیں۔ عوام کو مہنگائی میں مبتلا کرنا معاشی ترقی نہیں کہلا سکتی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی نااہلی سے واقف ہونے کے باوجود عمران خان نے صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلاکر آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، سخت شرائط پر قرضے لے کر معیشت چلانے کا تجربہ آئندہ حکومتوں کیلئے بھی مسائل پیدا کرے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے اپنی انا کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کیا،بلاول

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیشگوئی کی کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر سابقہ امپورٹڈ وزیراعظم شوکت عزیز اور آمر پرویز مشرف کی طرح ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

ملکی معاشی صورتحال اور عمران خان کی کارکردگی پر6 روز قبل تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ، وزیرِ اعظم معاشی مجرم ہیں، ملک کو مزید تباہی کی جانب لے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر فرار ہو جائیں گے، بلاول

Related Posts